ایک ہی خاندان
کے پانچ بچوں کے اغوا کیس میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ
میں دو دن کی توسیع کردی گئی
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں گرفتار ملزم فہیم کو پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کے
جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع
کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی
افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کو مدرسہ سے واپسی
پر اغواکیا،، اور منتقلی کے لئے دو رکشوں
کا استعمال کیا۔ ملزم نے اپنی بیوی کو تین ماہ قبل طلاق دی تھی۔ اس کے خلاف سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔