پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز اور کلبز کی سکروٹنی کیلئے طریقہ کار میں رد و بدل کی منظوری دے دی گئی۔۔۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس لاہور میں ہوا، پاکستانی کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا،
انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات، ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے جبکہ ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز، رواں مالی سال کیلئے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر، گلوبل انیٹی کرپشن کوڈ اپنانے کے لئے پروسیجرل ردو بدل کی منظوری دی گئی، اجلاس میں بی او جی کے اٹھہترویں اور اناسیویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔۔۔