ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ میں تھائی لینڈ کے نپت پہلی پوزیشن پرآگئے


ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ میں تھائی لینڈ کے نپت پہلی پوزیشن پرآگئے

کراچی، عدنان اطہر

ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ میں تھائی لینڈ کے نپت پہلی پوزیشن پرآگئے،، پاکستان کے چارکھلاڑی ٹاپ ٹین پلیئرزمیں شامل ہیں،، ایونٹ میں پاکستان سمیت چودہ ممالک کے اسی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ میں  30 گیمزمکمل ہوگئے۔۔

پاکستان کی میزبانی میں جاری ورچوئل چیمپئن شپ کا ایک ہفتے کےبریک کےبعد دوبارہ آغاز ہوگیا۔۔

فائنلز تک رسائی کیلئے ٹاپ پلیئرزکے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،، تیس گیمزکےاختتام پرتھائی لینڈ کے نپت پچیس فتوحات کےساتھ پہلی پوزیشن پرآگئے،، کینیڈا کے نوہ سلاتکوف دوسرے نمبرپرہیں۔۔

سابق ورلڈ یوتھ چیمپئن پاکستان کے سیدعماد علی پہلی سے تیسری پوزیشن پرچلے گئے ۔ علی سلمان کا پانچواں، حشام ہادی خان کا چھٹا اورعثمان شوکت کا دسواں نمبرہے،، پاکستان ٹیم ایونٹ میں سرفہرست ہے۔ گروپ مرحلے کے اختتام پرٹاپ ٹین پلیئرزفائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گے۔۔فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے والوں کے درمیان ٹاکرا21 اور 22 اگست کو ہوگا۔۔ پاکستان مسلسل دوسری بارانٹرنیشنل  ورچوئل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔۔