سرکاری گاڑیوں کے ذاتی یا غیر مجاز استعمال کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عرفان علی عرفان علی

سرکاری گاڑیوں کے ذاتی یا غیر مجاز استعمال   کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی یا غیر مجاز استعمال   کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


 شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا  اجلاس ہوا۔ مختلف محکموں نے  سرکاری گاڑیوں  کی الاٹمنٹ اور استعمال سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا سرکاری گاڑیوں کی خریداری، مرمت، اور استعمال کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ جن محکموں کو گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، انہیں سہولت دی جائے گی۔تمام محکموں کو اپنے اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہر محکمے کی موجودہ گاڑیوں کی تعداد، حالت، اور ضرورت کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ضرورت کی بنیاد پر فیصلے کئے جا سکیں۔ تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے۔