رپورٹ: طلال فرحت
عالمی فلمی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے، کراچی کے AI فلم میکر فرحان صدیقی نے پاکستان کی پہلی مکمل AI فیچر فلم دی نیکسٹ صلاح الدین The Next Salahuddin
کی سینما میں ریلیز کر رہے ہیں، پریمیئر 19 دسمبر کو کراچی کے مقامی سیمنا گھر میں منعقد ہوگا، 50 منٹ دورانیے کی اس فیچر فلم کو لکھا اور ڈائریکٹ فرحان صدیقی نے کیا ہے، جبکہ فلم کی تیاری میں رافعہ رحمان اور حزیم جعفری نے بھرپور معاونت کی،
فیچر فلم کے بارے میں خصوصی طور پر طلال فرحت سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ یہ فلم غزہ اور فلسطین کے مظلوم شہریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل کرتی ہے، فلم 4 زبانوں میں ریلیز کی جائے گی یقینا" بین الاقوامی سطح پر بڑی پیش رفت ثابت ہوگی، انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ عربی، بنگلہ، اردو اور انگریزی زبان میں ترجمے کے ساتھ سب ٹاٹٹلنگ میں پیش کیا جائے گی،
ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ فلم کو مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جائے، خصوصاً عرب دنیا، جنوبی ایشیا اور عالمی ناظرین کے دلوں تک اس کی کہانی پہنچانے کے لیے فیصلہ کیا،
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سال کی مسلسل محنت اور جدید ترین AI ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے بنایا گیا ہے، یہ تمام کام پہلی بار پاکستان میں اس سطح کی مہارت اور تکنیکی معیار کے ساتھ پہلی بار انجام دیا ہے، فلم کا موضوع "مزاحمت، امید اور قیادت" ہے The Next Salahuddin فلم ایک نوجوان فلسطینی لڑکے یوسف کی کہانی پر مبنی ہے، جو جنگ، بمباری اور ظلم کے درمیان اُبھرتی ہوئی امید، غیرت اور قیادت کی علامت بنتا ہے، فلم میں غزہ کی موجودہ صورتحال، صلاح الدین ایوبی کی روح سے متاثر قیادت، انسانیت، انصاف، اتحاد اور آزادی کو فوکس کیا گیا ہے اور نہایت شاندار اور جذباتی انداز میں اس کے مناظر کو حقیقی روپ دینے کی کوشش کی ہے، اس سلسلے میں رائٹر و ڈائریکٹر فرحان صدیقی کا مزید یہ کہنا تھا کہ یہ فلم صرف ایک پروجیکٹ نہیں، بلکہ ایک مقصد ہے، غزہ کے بچوں اور فلسطین کی مظلوم قوم کی آواز کو دنیا تک پہنچانا، میں فخریہ انداز میں بتاتا چلوں کی اس فلم کی ملائیشیا میں اسکریننگ کی جا چکی اور وہاں اسے بھرپور پذیراِئی حاصل ہوئی نیز یہ فلم پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے ساتھ ساتھ ملائشیا کے سینما ہاؤسز میں بھی پیش کی جا رہی ہے، جہاں پہلے ہی طلبہ، فلمی حلقوں اور فلسطین سپورٹرز نے اس میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے، یہ پاکستان کے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں جسے پاکستان میں پہلی بار AI فلم بین الاقوامی سطح پر باقاعدہ سینما اسکریننگ حاصل کر رہی ہے، جو ملکی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، فلم کے مقاصد میں فلسطین کے حق میں عالمی آواز کو مضبوط کرنا، پاکستانی نوجوانوں کو جدید AI فلم میکنگ کی طرف لانا، عالمی سطح پر پاکستان کی تخلیقی صلاحیت کا اعتراف اور امید، انسانیت کے ساتھ مزاحمت کا پیغام پھیلانا ہے، فرحان صدیقی پاکستان کے اُن چند فلم میکرز میں سے ہیں جنہوں نے AI ٹیکنالوجی کو تخلیقی فلم سازی کے ساتھ جوڑ کر عالمی معیار کی پروڈکشن تیار کی، اُن کا وژن، تخلیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کی سمجھThe Next Salahuddin کو ایک منفرد، متاثرکن اور عالمی سطح کی فلم بناتی ہے، امید یہ کی جاتی ہے کہ یہ AI فلم یقینا" پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے اور بے شک اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹڈ لوگوں کی کمی نہیں ہے۔