کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے فیکٹری میں لگی آگ پر دو
گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔آگ بجھانے کے عمل میں نکاٹی کی دو اور فائر
بریگیڈ کی چھ گاڑیوں بے حصہ لیا۔
نیو کراچی صنعتی ایریا میں گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔نکاٹی
کی دو اور کے ایم سی کے پانچ فائر ٹینڈر
موقع پر پہنچی۔
فائر بریگیڈ حکام کےمطابق آگ فیکٹری کے دوسرے منزل پر لگی جہاں تیار
کپڑا موجود تھا۔
آگ تیسرے درجے کی تھی جسے فوری پہنچ کر کنٹرول کیا۔آگ کی اطلاع
پر ڈی سی سینٹرل بھی توقع پر پہنچ گئے۔آگ
پر دو گھنٹے کی جدو جہد کےبعد قابو پالیا۔
فیکٹری میں موجود تمام افراد کو فوری نکال لیا گیا۔آگ لگنے کی وجوہات
معلوم نہیں ہو سکی جبکہ نقصان کا نخمیمہ بعد میں لگایا جائے گا۔