سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کے انہتر کیسز ایف آئی اے کو بھیج دیئے


سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کے انہتر  کیسز ایف آئی اے کو بھیج  دیئے

کراچی،عرفان علی

سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کے انہتر  کیسز ایف آئی اے کو بھیج  دیئے۔ وفاقی ادارہ جانچ پڑتا ل کے بعد  ملک بھر سے منتخب کیسز کی تفصیل  ایف اے ٹی ایف کو  بھجوائے گا

سندھ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ستائیس  کیسز ایسٹ زون  کی جانب سے بھجوائےگئے ہیں ۔ سائوتھ زون نے چھبیس اور   ویسٹ نے بارہ کیس  بھیجے ہیں۔ ذرائع سندھ پولیس کے مطابق  سی آئی اے  کی جانب سے تین اور  سی ٹی ڈی نے بھی  ایک کیس بھجوایا ہے ۔تمام مقدمات جرائم  سے حاصل  کردہ   رقم سے  بنائے گئے  اثاثوں سے متعلق ہیں ۔  ان میں  منشیات، اسمگلنگ ،بینک ڈکیتی ، جوا اور سٹے  کے کیسز بھی  ہیں۔ایف آئی اے جانچ پڑتال کے بعدکیسز کا حتمی انتخاب کرے گی۔ملک بھر سے منتخب کیسز  کی  تفصیل ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی جائے گی۔