کراچی،دانش
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ کو فروغ دینے کا
عزم۔۔پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کا اضافہ کردیا گیا۔۔ نئی ٹیم
اسٹرائیکرز کی قیادت قومی کرکٹر کائنات
امتیاز کرینگی،، ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا،،تمام میچز لائیو اسٹریم
کیے جائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویمنز کرکٹ ٹیم کو
مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔۔۔یہی وجہ کہ دومیسٹک کرکٹ کو کومیٹیٹو کرکٹ بنا نے کے لیے پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کپ میں ایک ٹیم کا اضافہ کیا کیا ہے۔
ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔قومی ویمنز
کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کے ابتدائی ایونٹ
میں4 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ سال ایونٹ میں تین
ٹیموں نے شرکت کی تھی اور اُس دوران ان کے مابین کُل 7 میچز کھیلے گئے تھے۔
ایونٹ میں شریک ٹیم بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز،
چیلنجرز کی جویریہ خان اور ڈائنامائٹس کی منیبہ علی صدیقی کریں گی ۔ پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی
ٹیم اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کے
سپرد کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا
جائے گا۔
سات روز پر مشتمل ایونٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے
جائیں گے۔ ایک میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے علاوہ یہ
تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ایونٹ کا فائنل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔