کراچی،عدنان اطہر
کراچی میں چوبیس گھنٹے
کےدوران ستر ہزار سات سو سے زائد جبکہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ نواسی ہزار سے
زائد کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ کراچی میں ساڑھے پانچ سو وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں،،جن
میں سے سڑسٹھ پر مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار
کے مطابق کراچی میں 24 کے دوران
میں 70ہزار7سو66 افراد کو خوارکیں لگیں۔
37ہزار7سو85 افراد کو پہلی اور
32ہزار9سو81 کو دوسری خوارک دی گئی۔ شہرمیں مجموعی طورپر67لاکھ 26ہزار1سو28
افراد کو خوارکیں لگ چکی ہیں۔ سندھ بھر میں 24گھنٹے کے دوران 1لاکھ 89ہزار1سو5 افراد کو ویکسین
لگائی گئی۔ 1لاکھ 12ہزار5سو93افراد کو پہلی اور
76ہزار5سو12 کو دوسری خوراکیں لگیں۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 1ہزار25وینٹی
لیٹردستیاب ہیں۔ان میں سے 5سو50وینٹی لیٹرکورونامریضوں کےلیےمختص ہیں۔کوروناسےمتاثرہ
67مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ وینٹی لیٹرپرمریضوں کی شرح 12فیصدہے۔