نیشنل آئیڈیا بینک

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

نیشنل آئیڈیا بینک

نیشنل آئیڈیا بینک کے تحت 27 ستمبر سے چھ مختلف شعبوں سے جڑے آئیڈیاز موصول کیے جاسکیں گے


صدر پاکستان کے آغاز کردہ پروگرام نیشنل آئیڈیا بینک کے تحت چھ مختلف شعبہ جات سے جڑے آئیڈیاز 27 ستمبر 2021 بروز پیر سے موصول کیے جاسکیں گے۔ ملک بھر سے طلبہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، ای کامرس،  قدرتی وسائل سمیت تعمیراتی شعبہ جات سے جڑے خیالات آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ کراچی شہر کی سطح پر جامعہ کراچی نیشنل آئیڈیا بینک کی میزبانی کررہی ہے۔


طلبہ نیشنل آئیڈیا بینک کی آفیشل ویب سائٹ پر 8 نومبر 2021 تک اپنے آئیڈیاز جمع کراسکتے ہیں۔ منتخب آئیڈیاز کا بعدازاں صوبائی اور پھر قومی سطح پر مقابلہ ممکن ہوسکے گا۔ نیشنل آئیڈیا بینک کی رونمائی سے متعلق 27 ستمبر رات 8 بجے ایک آن لائن سیشن بھی منعقد کیا جائے گا جس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔