کراچی محمود آباد میں تجاوزات
ختم نہ کرنے کا معاملہ۔ سندھ ہائی
کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے پر دس ہزار روپے جرمانہ لگادیا۔ ریمارکس دیئے
،،،کیا آپ کو اسی وقت جیل نہ بھیج دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ میں محمود آباد میں
غیر قانونی تجاوزات ختم نہ کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ وارنٹ گرفتاری کے
اجرا پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول
اتھارٹی شہزاد رضا پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈپٹی
ڈائریکٹر ایس بی سی اے پر دس ہزار جرمانہ
لگا دیا۔تین دن میں ادائیگی نا کرنے
پر تنخواہ سے رقم کاٹنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ آپ کے
وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیئے کہ بتاو، عدالت حکم پر کیوں پیش
نہیں ہوتے ۔آپ کو اسی وقت جیل نہ بھیج دیا
جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے شہزد رضا نے کہا کہ محمود آباد گیٹ کے قریب
تجاوزات ختم کردیں گے۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فیصلے پر عمل
درآمد کا حکم دے دیا۔