غیر ملکیوں
کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کیس میںملوث
نادرا افسران کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل
بھیج دیا۔
جوڈیشل
مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دھوکہ دہی کر کے غیر
ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کیس
کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
،،،اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے کیس
کا چالان طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا
ہے۔ ملزمان نے بیوہ تاج بی بی کی فیملی ٹری میں پانچ افراد کو شامل کیا ہے۔تاج بی
بی کے مطابق لطیف نامی شخص بے نظیر اِنکم سپورٹ فنڈ کے پندرہ ہزار روپے دلوانا کسی
دفتر لے گیا تھا۔ انگوٹھے کے نشان لے کر
پندرہ ہزار روپے دئیے گئے۔ میری فیملی ٹری میں شامل پانچ افراد کا مجھ سے کوئی
تعلق نہیں ۔ پانچوں شناختی کارڈ ایرانی باشندوں کو جاری کئے گئے ہیں۔