صوبائی وزرا نے کراچی میں باغ جناغ کا دورہ کر کے سانحہ کارساز کے حوالے سے ہونے والے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر
اطلاعات سعید غنی اور وزیر بلدیات
ناصر شاہ انتظامات کا جائزہ لینے جناح گراونڈ
پہنچے۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ
سترہ اکتوبر کے جلسہ کے لئے اسٹیج کی تیاریاں
آخری مراحل میں ہیں۔اسٹیج ایک سو بیس فٹ
لمبا اور پچاس فٹ اونچا بنایا گیا ہے۔ اسٹیج
پر چیئرمین سمیت مہمانوں کے لئے علیحدہ راستہ بنایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں لائٹنگ
کا کام مکمل ہوگیا جبکہ کرسیوں
لگانے کا کام جاری ہے ۔ مردوں کے داخلہ کے لئے دو اطراف سے داخلی
راستے جبکہ خواتین کے لئے الگ گیٹ بنایا گیا ہے۔