چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس

صبانور صبانور

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہو ا۔ جس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں چالیس فیصد افرادکو  کورونا وائرس کی ویکسین کا ایک ڈوز جبکہ 24 فیصد افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے  صوبے میں آٹے کی رٹیل قیمت 55 روپے مقرر کی ہے۔کمشنر،ڈپٹی کمشنرمقررکردہ قیمت کو یقینی بنائیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں ہونےوالےاجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیاکہ ایک کروڑ37لاکھ 59ہزار افراد کوویکسین کاایک ڈوزلگایاگیا۔جبکہ 82لاکھ10ہزارافرادکوکوروناسےبچاؤکی ویکسین کےدونوں ڈوزلگائےگئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکولوں  میں اب تک ایک لاکھ32ہزارجبکہ 65ہزارکالج کےطالبعلموں کی بھی ویکسینیشن کی گئی۔ چیف سیکریٹر ی سندھ کاکہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ویکسینیشن کا پابند کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرویکسینیشن مہم کے ٹارگیٹ کو یقینی بنائیں

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کاکہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کی رٹیل قیمت 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔تمام کمشنر اورڈپٹی کمشنرمقررکردہ قیمت کو یقینی بنائیں۔تمام فلورملزکوآٹاجاری کردیا ہے۔ قیمتوں کوکنٹرول کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،  سیکریٹری  صحت ،سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکریٹری کالج اور تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شریک تھے