کراچی میں مکہ ٹیرس سے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا تحریری حکم نامہ جاری۔

صبانور صبانور

کراچی میں  مکہ ٹیرس سے غیر قانونی تعمیرات گرانے   کا تحریری حکم نامہ  جاری۔

کراچی میں  مکہ ٹیرس سے غیر قانونی تعمیرات گرانے   کا تحریری حکم نامہ  جاری۔ سندھ ہائی کورٹ  نے  غیر قانونی تعمیرات کے وقت تعینات بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے   کراچی کے علاقے پریڈی میں قائم  مکہ ٹیرس سے متعلق  تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر   ڈی جی ،ایس بی سی اے  کو  متعلقہ افسران کے  خلاف کاروائی کرکہ رپورٹ پیش  کرنے کا کہا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مکہ ٹریس کا بلڈر الاٹیز کو دو ہفتے میں متبادل جگہ منتقل کرے۔اگر  بلڈر ایسا نہیں کرتا،، تو  تیسرے ہفتے  الاٹیز خود   متبادل جگہ منتقل  ہوجائیں۔

عدالت نے کہا  ہے کہ الاٹیز کی متبادل رہائش اور منتقلی کے اخراجات بلڈر ادا کرے گا۔بلڈنگ خالی ہونے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات ختم کرے گی۔ایس بی سی اے بلڈنگ کی بحالی اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا کام ایک ماہ میں مکمل کرے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے بلڈنگ کو رہائشیوں کے قابل استعمال بنائے،، اور اس کے تمام اخراجات بلڈر ادا کرے گا۔ عدالت نے ابتدائی عملدرآمد رپورٹ یکم دسمبر تک طلب کرلی۔