کراچی کے مختلف علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کے مختلف علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔

  شدید گرمی میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا۔

 کراچی الیکٹرک کا موقف ہے بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی میں بجلی کی طلب تین ہزار میگاواٹ  جبکہ طلب و  فراہمی میں  فرق تین سو میگاواٹ ہے۔

 شہر کے علاقوں لائنز ایریا ، لیاقت آباد ، سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں چھ گھنٹے کے لئے بجلی کی  فراہمی بند کی جا رہی ہے۔لیاری ، گارڈن ، کھارادر ، میٹھادر ، عزیز آباد کے علاقوں میں بھی چھ  گھنٹے  بجلی کی فراہمی منقطع  رکھی جاتی  ہے۔

 نارتھ کراچی ، بفرزون ، ناظم آباد اور پاک کالونی کے علاقوں میں چار  گھنٹے کے لئے بجلی کی فراہمی بند کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے لائن لاسز اور کم ریکوری والے علاقوں میں شیڈول کے  مطابق  چار سے چھ  گھنٹے کے لئے بجلی کی فراہمی بند کی جاتی ہے۔

شہر کے پچھتر  فیصد رہائشی علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔