وزیراعلی سندھ مراد علی شا ہ کا کہنا ہے ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کا سامنے ہے۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیراعلی سندھ مراد علی شا ہ کا کہنا ہے ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کا سامنے ہے۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شا ہ کا کہنا ہے ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کا سامنے ہے۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ماہ رمضان میں صوبے بھر مین بچت بازار لگارہے ہیں۔ پرائس کنٹرول کے  لئے آرڈیننس آج لاگو ہو جائے گا۔


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران  ٹیسوری نے  یوم پاکستان پر  مزارقائد پر  حاضری دی۔مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی  اور دعا کی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کا سامنے ہے


۔ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے  دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔دہشت گرد ہمارے  سیکیورٹی  اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 


ہم دہشت گردوں کو شکست فاش دیں گے۔ وزیراعلی نے کہا  صوبے بھر میں بچت بازار لگا رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول کے  لئے آرڈیننس آج لاگو ہو جائے گا۔  ماہ رمضان میں  بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت اٹہتر لاکھ  خاندانوں کو دو ہزار روپے آٹے کی مد میں دیں گے۔ جن کا نام  بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں نہیں ہے،، وہ اپنا نام رجسٹر کرا سکتے ہیں۔