کراچی میں پانی کو ترستے اور بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان
شہریوں نے شاہین کمپلیکس پر احتجاج
کیا۔ مصروف شاہراہ کی بندش سے آئی آئی
چندری گرروڈ ، آرٹس کونسل چوک اور اطراف
کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
انتظامیہ و پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
پانی دو ۔۔ بجلی دو ۔۔ کراچی ریلوے کالونی کے مکین سڑکوں پر آگئے۔ شاہین کمپلیکس
کے نزدیک احتجاج کیا۔
پیپلزپارٹی ضلع جنوبی کے تحت مظاہرے میں لیاری سےتعلق رکھنےوالےخواتین
،نوجوان اور بچے بھی شریک تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا سردی میں بھی
بجلی آتی جاتی رہتی ہے۔ سرکاری لائنوں میں پانی بھی نہیں آتا۔ جینا دشوار ہوگیا ہے۔
گیس لیاری میں نہیں ہے بجلی لیاری نہیں ہے نوکریوں کےدروازے وفاقی
حکومت کی جانب سے بند کردئے گئے ہیں میں سمجھتا ہوں عوام کی
برداشت سے باہر ہوگئے ہیں
شاہین کمپلیکس پر مصروف
شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کے نتیجے میں آئی آئی چندری گرروڈ ، آرٹس کونسل چوک اور
اطراف کی
سڑکوں پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا۔
انتظامیہ اور پولیس سے کامیاب
مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،، اور وہاں سے منتشر ہوگئے۔