لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور نظام میں خواتین کے کردار کے حوالےسے تقریب کا نعقاد کیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور نظام  میں خواتین کے کردار کے حوالےسے تقریب کا نعقاد کیا گیا۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور نظام  میں خواتین کے کردار کے حوالےسے تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلو فر بختیارکہتی ہیں سیاست میں خواتین کی نمائندگی بہت ضروری ہے۔ جس سے خواتین کے لیے ایوان میں آواز اُٹھانے میں مدد ملے گی۔



مقررین نےبلدیاتی حکومت  مین خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر زور دیا۔

عورت فاونڈیشن کی ریزیڈینٹ ڈائریکٹر مہناز رحمان نے اب تک سیاست میں خواتین کی نمائندگی  اور سندھ میں موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا۔


نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار کاکہنا تھاکہ انہوں نے سیاست  کریئر کا آغازبلدیاتی الیکشن میں حصہ لےکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین آبادی کا تقریباًنصف فیصدحصہ  ہیں اورحکومت میں بھی  اُن کی نمائندگی اسی تناسب سے ہونے کی ضرور ہے۔


 

اُن کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایک رپورٹ جمع کرائیں گے جسے نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن اور یواین  ویمن نے تیار کیا ہے۔ جس کے ذریعے پاکستانی خواتین کا کامیاب چہرہ پیش کیا جائےگا