کراچی میں مرغی کےفی کلوگوشت کی قیمت 5 سوروپےہوگئی۔جبکہ زندہ مرغی کی قیمت فی کلو 3 سوروپے تک پہنچ گئی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں مرغی کےفی کلوگوشت کی قیمت 5 سوروپےہوگئی۔جبکہ زندہ مرغی کی قیمت  فی کلو  3 سوروپے تک پہنچ گئی۔

کراچی میں مرغی کےفی کلوگوشت کی قیمت 5 سوروپےہوگئی۔جبکہ زندہ مرغی کی قیمت  فی کلو  3 سوروپے تک پہنچ گئی۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چکن، مٹن ، بیف، دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

کراچی میں ایک ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 350سے تجاوز کر گئی ۔ مرغی کی فی کلوقیمت 150روپے ضافے سے 500روپے ہوگئی۔ سرکاری سطح پر مرغی کی قیمت 214 روپے مقرر کی گئی ہےد۔ دوسری جانب کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین  سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں   چکن، مٹن ، بیف، دال، چاول سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز اور  بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر غور کیا گیا۔ تجویز دی گئی کہ ضلعی حکومت، بیورو آف سپلائی پرائسز ،متعلقہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں روز پرائس لسٹ جاری کی جائے۔کمشنر کراچی کاکہنا تھا کہ آئندہ ہفتہ  تک ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ تمام ضلعی انتظامیہ سے 100 فیصد نتائج چاہتا ہوں