کراچی کی اپنی تاریخ اور ایک رتبہ ہے،شہبازشریف

عمران عمران

کراچی کی اپنی تاریخ   اور ایک رتبہ ہے،شہبازشریف

 

سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ نے شہباز شریف نے کراچی میں  سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاہےکہ کراچی کی اپنی تاریخ   اور ایک رتبہ ہے،

کراچی میں لوگوں کو روزگار ملتاہے ،

کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتاہے ،

 کراچی میں کروڑوں لوگ کام کرتے ہیں،

دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی  میں رہتےہیں،

 کراچی کے صنعت کار اور تاجر  ٹیکس ادا کرتے ہیں،

 نوازشریف جب بھی وزیراعظم بنیں تو کراچی پر  توجہ دی،

 نوازشریف وزیراعظم بنیں  تو کراچی کاامن تباہ تھا،

 کراچی میں بند بوریوں میں لاشیں مل رہی تھیں،

 نوازشریف نے کراچی میں امن قائم کیا،

پانی کا مسئلہ  حل کرنے کے لیے کے فور منصوبہ شروع کیا گیا،

کراچی میں گرین لائن  منصوبہ شروع کیا گیا،

نوازشریف کااقتدار دھاندلی کے ذریعے چھینا گیا،

نوازشریف کو اقتدار سے نہ ہٹایا جاتا تو کراچی سکھر موٹروے کامنصوبہ مکمل ہوجاتا،

ن لیگ بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی،

ہم نے اپنی نوجوان نسل کو ابااختیار بنانا ہے،

 بیروزگاری  میں کمی لانے کے لیے پروگرام  لائیں گے،

 پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنایا جائے گا،

پاکستان بدقسمتی سے ہمسایہ ممالک سے پیچھے رہ گیا۔