گودام میں لگنے والی آگ پر پر 4 گھنٹے پر بعد قابوپالیا گیا۔


 گودام میں لگنے والی آگ پر پر 4 گھنٹے پر بعد قابوپالیا گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کالونی میں جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر پر 4 گھنٹے پر بعد قابوپالیا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا



کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کالونی میں قائم جوتے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے چند لمحوں میں شدت اختیار کی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ نے جائے وقوعہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دو مختلف مقامات سے ریسکیو آپریشن کیا گیا ریسکیو حکام کے مطابق گودام 400 گز پلاٹ پر قائم تھا جس میں بڑے تعداد میں جوتے موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں ا سکی ہیں کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا