کراچی میں ہونے والی بارش کے سبب نیشنل اسٹیڈیم میں جاری کیمپ بھی متاثرہوا۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے کیمپ میں پیر کو پریکٹس کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا، گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کے سبب ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کے بعد کیمپ ایک دن کے لیے معطل کردیا گیا، کھلاڑی خوش گپیاں کرتے ہوئے تصاویر بنواتے رہے، میدان خشک ہونے کی صورت میں منگل کوپریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔