کراچی میں ملیر ندی لنک روڈ پرڈوبنے والی کار میں سوار افراد کے لواحقین کا انتظار ختم نہ ہوا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں ملیر ندی لنک روڈ پرڈوبنے والی کار  میں سوار افراد کے لواحقین کا انتظار ختم نہ ہوا۔

کراچی میں ملیر ندی لنک روڈ پرڈوبنے والی کار  میں سوار افراد کے لواحقین کا انتظار ختم نہ ہوا۔

بھپرے ندی میں لاپتہ  چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ کشتیوں میں سوار  غوطہ خور دیگر تین افراد کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ندی میں طغیانی کےسبب  گاڑی پانی میں ڈوب گئی تھی۔

 کار  میں  ایک ہی خاندان کے چھ افراد اور  ڈرائیور موجود تھے۔

گزشتہ روز  ریسکیو آپریشن کے دوران  دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

 رات گئے اندھیرے کے بعد روکا گیا آپریشن،، دوسرے روز صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کردیا گیا۔

 ایدھی کی بحری ٹیم نے  دو مقامات پر سرچنگ کا عمل شروع کیا۔

 تلاش کے دوران ایک بچے اور چالیس سالہ شخص کی  لاشیں  امدادی  کارکنوں کو مل گئیں۔

 دو روز کی کارروائی کے دوران اب تک سات میں سے   تین بچوں سمیت چار افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ   دیگر تین افراد  کی تلاش کا کام جاری ہے۔