کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز میں کمی نا آئی ۔
چوبیس گھنٹے میں پچپن نئے کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق ضلع شرقی سے چوبیس، وسطی سے بارہ اور ضلع جنوبی
سے ڈینگی کے آٹھ کیسز سامنے آئے۔
ضلع غربی سے سات جبکہ
ملیر اور کورنگی سے بھی دو ،دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی
رواں ماہ کے دوران ڈینگی کے ایک ہزار ، انیس کیس سامنے آچکے ہیں۔
رواں سال
سامنے آنے والے کیسز کی تعداد ایک ہزار،نو سو اکسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔