عوامی ورکرز پارٹی کے
سربراہ یوسف مستی خان کراچی میں انتقال کرگئے
ترقی پسند و قوم پرست سیاستدان
اور عوامی ورکرز پارٹی کے سربراہ یوسف مستی خان کی نمازجنازہ آج ان کی رہائش گاہ پی
ای سی ایچ ایس مستی لاج ، شاہ لطیف روڈ میں ادا کی جائے گی۔
یوسف مستی خان 16 جولائی
1948 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
یوسف مستی خان نے عملی سیاست
کا آغاز بلوچ طلبہ تنظیم بی ایس او کے پلیٹ
فارم سے کیا۔
یوسف مستی خان میر غوث بخش بزنجو کی قیادت میں نیپ کا بھی حصہ رہے
انیس سو اٹہتر میں نیپ کی
حکومت ختم ہونے کے بعد یوسف مستی خان پابند سلاسل رہے
یوسف مستی خان نے ترقی پسند سیاست کی جدوجہد اور عوامی قوت کومنظم کرنے کے
غرض سے دیگر ترقی پسند سیاسی گروپوں کے ساتھ ملکر پاکستان ورکرز پارٹی تشکیل دی
یوسف مستی خان نے 2002 کے عام انتخابات میں سندہ نیشنل الائنس کے پلیٹ
فارم پرملیر سے قومی نشست پر الیکشن میں بھی حصہ لیا۔