اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت کی وڈیو لیک کا معاملہ

عرفان علی عرفان علی

اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت کی  وڈیو لیک  کا معاملہ

اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت کی  وڈیو لیک  کا معاملہ۔انکی  تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ریمانڈ کے لئے کل کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 ایف آئی اے آج انہیں لے کر پہنچی تو جج عدالت کا وقت ختم ہونے پر جاچکے تھے۔

 

ایف آئی اے سائبر کرائم اینکر پرسن مرحوم   عامر لیاقت  کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو کراچی سٹی کورٹ لے کر آئی۔

 تفتیشی افسر  کےمطابق عامر لیاقت کی اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 ان کے خلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی نے  شکایت   درج کرائی تھی۔

  مدعی کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے  عامر لیاقت حسین سے ویڈیو لیک کی تھی۔ عدالتی عملہ نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے بعد جا چکے ہیں۔

 جس کے بعد ایف آئی اے کے تفتیشی افسر دانیہ شاہ کو واپس لے کر روانہ ہوگئے۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ ریمانڈ کے لیے کل پیش کیا جائے گا ۔