کراچی میں لٹیروں کی یلغار۔ پولیس بھی نمٹنے کےلئے تیار۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں لٹیروں   کی یلغار۔ پولیس  بھی نمٹنے کےلئے  تیار۔

کراچی میں لٹیروں   کی یلغار۔ پولیس  بھی نمٹنے کےلئے  تیار۔

 کورنگی میں دو پولیس مقابلوں میں ہیڈ کانسٹیبل  شہید،دو  اہلکار زخمی۔دو ڈاکو بھی مارے گئے۔

 پولیس کا زمان ٹاون میں اہلکار کی جان لینے والے دو ملزمان کو کچھ دیر بعد  مہران ٹاون میں دوران مقابلہ ہلا ک کرنے کا دعوی۔

 سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے  ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

شہر کراچی خصوصا کورنگی  میں چند دن کے  دوران ڈکیتی کی لگاتار وارداتوں میں   معصوم شہریو ں کے جاں بحق ہونے کے  واقعات۔

پولیس    ملزموں کے تعاقب میں  ایکشن میں آگئی۔ کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر اکیاون سی مزار کے قریب پولیس  کا  ڈاکوؤں سے  آمنا سامنا ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی کےمطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل منظور گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ملزم   فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

  اسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ کورنگی  مہران ٹاون  کے قریب بھی پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 دو طرفہ  فائرنگ میں  دو پولیس اہلکار زخمی  جبکہ  دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ مقابلہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ملزمان نےپولیس پر فائرنگ کی۔

 جوابی کارروائی پر  بھاگ کر پلاٹ  مٰیں چھپ گئے۔ تعاقب میں آئے  زخمی اہلکار کی فائرنگ سےدونوں ملزم  مارے گئے۔ ایس ایس پی کورنگی کا دعویٰ ہے کہ   ہلاک  ملزمان زمان ٹاون میں دوران مقابلہ   پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ہیں۔ دونوں ملزم  ہیڈ کانسٹیبل منظور پر فائرنگ کرکے فرار ہورہے تھے کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس سے مقابلہ ہوگیا۔

دوسری  جانب سائٹ  سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب  اسٹیٹ ایجنسی میں دوران ڈکیتی ملزموں کی فائرنگ  سےایس ایچ او بن قاسم ادریس بنگش زخمی ہوگئے۔

 ایس ایس پی شرقی کے مطابق دو ڈاکو اسٹیٹ ایجنسی میں ورادت کررہے تھے۔ایس ایچ او اپنے دوست کے ہمراہ وہاں موجود تھے۔ ایس ایچ او  نے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی ،،

 تو انہوں فائرنگ کردی۔ واقعے میں اسٹیٹ ایجنسی میں بیٹھا  ایک  شخص  بھی زخمی ہوا۔ دونوں ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے۔