کراچی کی پانچ ضلعی
عدالتوں میں رواں سال کے اختتام پر
74 ہزار 6 سو بانوے کیسز التوا کا
شکار رہیں۔
سندھ بھر کی ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد مقدمات کا فیصلہ
ہونا ہے۔
عدالتی نظام
کی بہتری کے لئے اقدامات کے دعوے تو بہت کئے گئے لیکن کراچی کی ماتحت عدالتوں میں رواں سال کے اختتام پر بھی
74 ہزار 6 سو بانوے کیسز التوا کا شکار ہیں ۔
کراچی ضلع
جنوبی کی
عدالتوں میں گزشتہ سال 13 ہزار 7سو
32 مقدمات التوا کا شکار تھے جو رواں سال 2 ہزار 4سو سات نئے مقدمات کے ساتھ 16
ہزار 1سو 39 تک جاپہنچے۔
رواں سال ضلع جنوبی کی ماتحت عدالتوں نے 2 ہزار 1 سو 11 کیسسز نمٹائے جبکہ 13 ہزار 7 سو 70 مقدمات تاحال التوا کا شکار ہیں۔
ضلع غربی کی
ماتحت عدالتوں میں گزشتہ سال کے
اختتام پر 14 ہزار 5 سو 46 مقدمات زیر التوا تھےجبکہ رواں سال مزید 2 ہزار 9 سو 4 کیسز دائر ہوئے۔
ضلع غربی کی
ماتحت عدالتوں میں 2 ہزار 9 سو 11 کیسز
نمٹائے گئے،، جبکہ اب بھی 14 ہزار 5 سو 98
کیسز التوا کا شکار ہیں۔
ضلع شرقی کی
ماتحت عدالتوں میں گزشتہ سال کے زیر التوا کیسز اور رواں سال دائر مقدمات کی مجموعی
تعداد 22ہزار 3سو 1 تک جاپہنچی تھی۔
ضلع شرقی کی ماتحت عدالتوں
نے 3ہزار 6سو 13 کیسز نمٹائے جبکہ 18ہزار 7 سو 72 مقدمات اب بھی التوا کا
شکار ہیں ۔
ضلع وسطی میں
گزشتہ سال کے زیر التو اور رواں سال دائر
مقدمات ملا کر مجموعی تعداد 14 ہزار 9 سو 61
تک جاپہنچی۔
ضلع وسطی کی ماتحت عدالتوں
نے رواں سال 2ہزار 5 سو 32 مقدمات کا فیصلہ کیا۔
12 ہزار 429 مقدمات اب بھی
زیر التوا ہیں۔
ضلع ملیر کی ماتحت عدالتوں
میں گزشتہ سال 14 ہزار 8 سو 30 مقدمات التوا کا شکار تھے جبکہ رواں سال 2ہزار 3 سو
80 نئے مقدمات دائر ہوئے ۔
ضلع ملیر کی
ماتحت عدالتیں رواں سال 2 ہزار 1سو 11 مقدمات ہی نمٹاسکیں۔ 15 ہزار 99 مقدمات
تاحال زیر التوا ہیں۔
سندھ بھر کی
ماتحت عدالتوں میں مجموعی طور پر گزشتہ اور رواں سال 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد مقدمات
زیر التوا تھے۔
صوبہ کی ماتحت عدالتوں نے رواں سال 32ہزار 4 سو 51 کیسز کا فیصلہ کیالیکن
اب بھی صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں 1 لاکھ 20 ہزار 877 مقدمات التوا کا شکار ہیں