کراچی سہراب
گوٹھ میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔۔۔موٹر سائیکل اسکواڈ میں
شامل اہلکاروں کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں، حملہ اور اہلکاروں کا سرکاری
اسلحہ بھی لے گئے،
کراچی میں
دہشتگردی کا ایک اور واقعہ
سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب گراؤنڈ میں موٹر سائیکل سوار اسکواڈ کے دو جوانوں کو وہاں پہلے سے موجود دہشتگردوں نے شہید کردیا، ایس
ایس پی ایسٹ نے دعویٰ کیا کہ اہلکار خفیہ
اطلاع ملنے پر علاقے میں آئے تھے
جیسے ہی اندر آئے
آتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔ایک کے سر پر دوسرے کے پیٹ اور بازوپر گولیاں لگیں
شہید
اہلکاروں کی شناخت عبد الحکیم تنولی اور رحمت اللہ کے نام سے ہوئی، پولیس حکام
کےمطابق موٹر سائیکل اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس موجود تھیں،
فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم اور تیس بور کے خول ملے
انہیں گولیاں
لگیں یہ جانبر نہ ہوسکے ۔ نائن ایم ایم اور تیس بور کے خول ملے ہیں
پولیس حکام
کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق معلومات اکھٹی کرکے مختلف زاویوں سے
تحقیقات کی جارہی ہیں،رواں سال اب تک شہر میں گیارہ پولیس اہلکار جام شہادت نوش
کرچکے ہیں