اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا نیب ریفرنس میں عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا معاملہ

نزاہت خان نزاہت خان

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا نیب ریفرنس میں  عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا معاملہ

 اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا نیب ریفرنس میں  عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا معاملہ۔ نیب نے جواب کے لئے مہلت مانگ لی۔ سراج درانی کے بیٹے کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سراج درانی کی جانب سے نیب آرڈیننس کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کئے جانے  کے معاملے پر  جواب کےلئے نیب نے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت پندرہ  جولائی تک ملتوی کردی۔ آغا سراج کے صاحبزادے آغا شہباز کی بیرون ملک سفر  کے لئے  اجازت کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو انیس جون کو سنا یا جائے گا۔