کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں پولیس کانسٹیبل کو سرے عام قتل کردیاگیا
مقتول کے اہلخانہ کے مطابق بھائی نے بیٹوں کے ہمراہ بھائی کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی
خون سفید ہوگیا ۔لیاری میں پولیس کانسٹیبل اسماعیل کو جائیداد کے تنازع پر بھائی اور بھتیجوں نے گھر کی دہلیز پر سرے عام قتل کردیا
لیاری گلستان کالونی میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا گیا
پولیس کانسٹیبل اور گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا مقتول کے بھائی سلیم کے مطابق مقتول اسماعیل کو بڑے بھائی بخت زمین اور اسکے بیٹوں نے فائرنگ کرکے مارا
مقتول کے بھائی کے مطابق 2016 سے ہمارا اپنے بھائی سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے اس سے پہلے بھی ہمارے بھائی بخت زمین نے مجھ پر اور اسماعیل پر حملے کئے ہیں کئے بار پولیس افسران کو حملے کا بتایا لیکن کوئی مدد نہیں ملی
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آگئی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران مقتول کے بھتیجے نے پستول نکالا اور اسماعیل پر فائر کردیئے مقتول اسماعیل کو زخمی حالت میں مزاحمت کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے کھول اور شواہد اکھاٹے کرلئے گئے
پولیس کے مطابق مقتول کو سات گولیاں ماری گئی وقوعہ سے پستول کے خول اور سی سی ٹی وی حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔