نگران
وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی
تعیناتی کے خلاف درخواست سندھ ہائی
کورٹ نے مسترد کردی۔ فیصلہ میں قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل دوسو ساٹھ کا اطلاق
وزیراعلی پر نہیں ہوتا۔
درخواست
گزار نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ
مقبول باقر چار اپریل دوہزار بائیس کو سپریم کورٹ
سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔آئین کے آرٹیکل دوسو سات کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ
نہیں بن سکتے ہیں ۔ وہ دو سال تک کسی
منافع بخش عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے ہیں۔درخواست گزار کا موقف ہے جسٹس ریٹائرڈ
مقبول باقر ریٹائرمنٹ کے دو سال مکمل کیے بغیر نگراں وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں۔ ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل دوسو سات کی
خلاف ورزی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔۔ فیصلہ میں قرار دیا
کہ آئین کے آرٹیکل دوسو ساٹھ کا اطلاق وزیراعلی
پر نہیں ہوتا۔