ڈالر کی تنزلی نا تھمی۔ انٹربینک میں مزید ایک روپے تئیس پیسے سستا

نزاہت خان نزاہت خان

 ڈالر کی تنزلی نا تھمی۔ انٹربینک میں مزید ایک روپے تئیس پیسے سستا


ڈالر کی تنزلی نا تھمی۔ انٹربینک میں مزید ایک روپے تئیس پیسے سستا ۔تین سو سات روپے کی تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد ڈالر اکتیس روپے  سے زائد سستا ہوچکا ہے
 ڈالر گرتا اور روپیہ سنبھلتا جارہا  ہے۔  آج انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران    ڈالر مزید ایک روپے تئیس پیسے سستا ہوکر دوسو پچھتر روپے، ساٹھ پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔  پانچ ستمبرکوڈالرنےتاریخی بلندی تین سو سات  روپے  کوچھولیا تھا۔ اس کے بعد حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ شروع ہوا۔  تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں اکتیس روپے چالیس پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔ نگراں حکومت کےقیام کےبعدسے اب تک ڈالر بارہ روپے نواسی پیسے تک سستاہوچکا ہے۔نگراں حکومت کےقیام سےقبل ڈالر دوسو اٹھاسی روپے انچاس پیسے کی سطح پرتھا۔آئی ایم ای معاہدےسےاب تک ڈالر سولہ پیسے  تک سستاہوچکا ہے۔معاہدےسےقبل ڈالر دوسو پچھتر روپےچوالیس  پیسے پر ٹریڈ ہورہا تھا۔