مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

 

 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسر سائز کا دورہ کیا آرمی چیف  نے تربیتی  مشقوں’’شمشیر صحرا‘‘کا معائنہ کیا،

 اور کہاکہ

مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے طرح تیار ہیں،

مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے،

آرمی چیف   کو تربیتی  مشق’’شمشیر صحرا‘‘سے متعلق بریفنگ دی گئی،

 آرمر، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیاگیا،

مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا،

مشق کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں  کوبڑھانا تھا،

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے  فوجیوں کے ساتھ پورا دن گزارا،

آرمی چیف  کی  مشق میں شریک فوجیوں کے ساتھ بات چیت ، آئی ایس پی آر

کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نےاستقبال کیا،