سندھ کابینہ کے آٹھ وزرا نے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ وزیراعلی سندھ کے تین مشیروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا
گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کےدوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں شرجیل میمن ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی۔ دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر تین مشیروں کا اعلان کردیا۔ مشیروں میں بابل بھیو،ا حسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔ صوبائی مشیر ذوالفقار شاہ اسلام آباد سے کراچی نہ پہنچنے کے سبب تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرسکے۔