کراچی میں دو ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت تین افراد کی جان چلی گئی۔
سپرہائی وے جمالی پل کےقریب تیزرفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی۔ موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی تھے جنہوں نے موقع پر دم توڑ دیا۔ دونوں فیڈرل بی ایریا ، عزیز آباد کے رہائشی تھے۔ متوفی چون سالہ طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس پروفیسرتھے۔حادثے کے بعد ڈمپرکا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ سپرہائی وے الآصف کے قریب ایک دوسرے ٹریفک حادثے میں نامعلوم کار کی ٹکر سے راہ گیر کی جان چلی گئی۔