کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کوریئر کمپنی میں پارسل سے ساڑھے تین کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پارسل میں موجود بچوں کے کپڑوں میں تین کلو آٹھ سو گرام آئس جذب کی گئی تھی۔ پارسل پشاور کے رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے لئے بک کرایا گیا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے پارسل تحویل میں لےکر ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔