کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے بچوں نے وزیراعلی ہاوس کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کا استقبال کیا۔ انہیں اپنی کرسی پر بٹھایا۔ بچوں نے کرسی پر بیٹھ کر تصویریں بنوائیں۔
کے ڈی ایس پی کے بچوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مختلف دفاتر کا دور کیا ۔ وزیراعلی نے بچوں سے پوچھا آپ میں سے کون وزیراعلیٰ بنے گا۔ زیادہ تر بچوں نے کہا وہ وزیراعلی بننا چاہتے ہیں۔ ایک بچی نے وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھ کر کہا کہ میں سی ایم بن گئی۔ وزیراعلی نے کہا اگر آپ سی ایم بنیں گی،، تو ہم آپ کے اسسٹنٹ بنیں گے۔ مراد علی شاہ نے ہر ایک بچے کو وزیراعلیٰ آفس میں اپنی کرسی پر بٹھایا ۔ آخر میں تمام بچوں نے باری باری میٹنگ روم میں سی ایم چیئر پر بیٹھ کر تصویر بنوائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی اور خود رخصت کیا۔