سندھ حکومت کا ڈونکی کارٹ ریس،سندھ بیچ گیمز، اسپیشل گیمز، ای اسپورٹس اور سندھ پنک گیمز منعقد کرانے کا فیصلہ
کراچی:سندھ کے30 اضلاع میں کل 23 دسمبر سے30 دسمبر تک ونٹر کوچنگ کلاسز کا آغاز ہوگا،
ڈونکی کارٹ ریس کراچی میں 25 دسمبر کو منعقد کی جائے گی، وزیر کھیل سندھ کا کہنا تھاکہ
گیمز میں ڈونکی کارٹ ریس، کرکٹ، فٹبال، ہاکی،بیڈ منٹن، سافٹ بال، ایتھلیٹکس، کراٹے اور ریسلنگ کے ایونٹ منعقد کرائے جائیں گے،
سندھ بیچ گیمز 17,18 اور 19 جنوری 2025 کو ساحل سمندر پر منعقد کی جائیں گی
کراچی:سندھ پنک گیمز week فروری 2025 میں منعقد کی جائیں گی،
قائداعظم گیمز 25 دسمبر کو کراچی اور حیدرآباد کرائے جائیں گے،
پاکستان میں ای اسپورٹس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،
اب نوجوان نسل ای اسپورٹس زیادہ کھیلتے ہیں،
ای اسپورٹس چند سالوں میں بڑی صنعت بن جائے گی،
سندھ حکومت گیمز کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے،
سندھ کے نوجوانوں کو نئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر، تربیت اور انہیں جدیدسہولیات فراہم کی جارہی ہیں،