کمشنرکراچی نے ہاکس بے روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کےخاتمے کاحکم دے دیا

عمران عمران

 کمشنرکراچی نے ہاکس بے روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کےخاتمے کاحکم دے دیا


کمشنرکراچی نے ہاکس بے روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کےخاتمے کاحکم دے دیا ۔۔۔ 


کمشنر کراچی نے کیماڑی اور ملیر کےمختلف علاقوں کادورےکےموقع پر ہاکس بے روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کے خاتمے کاحکم دیا ۔۔۔کمشنرکراچی نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی  کوٹرانسپورٹرزکے تعاون سے ہاکس بے روڈکے دونوں اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کویقینی بنانےکی ہدایت کی ۔۔۔ اعلامیے کے مطابق کمشنر کےدورے کا مقصد شہر سے باہربھاری گاڑیوں کے لیے اسٹینڈکے قیام کیلئےزمین تلاش کرنا تھا۔۔۔کمشنرنےہاکس بے پرڈپلو میٹ سوسائٹی اور قونصل خانوں کے لئے تجویز کردہ زمین کا بھی تفصیلی  جائزہ لیا۔۔۔کمشنرکراچی  نےہدایت کی کہ تجویز کردہ ٹرک اسٹینڈ اور ڈپلومیٹ سوسائٹی کے لئے ماسٹر پلان بھی جلد از جلد تیار کریں۔۔۔