فٹ پاتھ پر قبضہ

نزاہت خان نزاہت خان

 فٹ پاتھ پر قبضہ

سندھ ہائی کورٹ نے  کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس بلاک چھ میں فٹ پاتھ پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دوران سماعت کے ایم سی اور دیگر حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سمجھ نہیں آتا متعلقہ ادارے غیر قانونی تعمیرات اور قبضے کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے۔ جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا لوگ مایوسی ہوکر دادرسی کے لیے سندھ ہائیکورٹ آتے ہیں۔ کے ایم سی حکام جائیں اور فوری قبضہ ختم کرائیں۔ قبضہ ختم کرنے میں جو بھی اخراجات آئیں، وہ قابضین سے وصول کیے جائیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے ہر فورم پر رجوع کیا ،،،جب نہیں سنی گئی تو عدالت آئے۔ شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔