سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 24جانیں لے لیں


  سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 24جانیں لے لیں


 سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 24جانیں لے لیں۔  مزید 622افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں5 ہزار464افراد کی جان جاچکی ہے۔ 3لاکھ37ہزار657افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت  کورونا وائرس   سے متاثر  530مریضوں کی حالت تشویش ناک اور  48وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 360افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 150کیس ضلع شرقی، ضلع وسطی72،کورنگی60 ،ضلع جنوبی  میں 33،  ملیر27اور  سب سے کم  18 کیسز ضلع غربی سے سامنے آئے۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ25ہزار541افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔