کراچی میں مرحوم کامیڈین عمر شریف کی رہائش گاہ پر سوئم منعقد کیا گیا

عمران عمران

کراچی میں مرحوم کامیڈین عمر شریف کی رہائش گاہ پر سوئم  منعقد کیا گیا

کراچی میں مرحوم کامیڈین عمر شریف کی رہائش گاہ پر سوئم  منعقد کیا گیا ۔جس میں رشتے داروں سمیت سیاسی اور  شوبز سے منسلک افراد شریک ہوئے۔

کراچی  میں کامیڈی کنگ عمر شریف کی رہائشگاہ پر  ان کے سوئم کا اہتمام کیا گیا۔   قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئی

قریبی رشتے دار و عزیز و اوقاب کے علاوہ  شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی

اسٹیج پر جو میری پہلی انٹری تھی وہ عمر شریف کی وجہ سے تھی۔ جس کے بعد ہم نے بے شمار ڈرامے کئے اور ہم پاکستان میں اور باہر بھی سفر کیا

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی بھی عمر شریف کے گھر پہنچے اور انکے صاحبزاد جواد عمر سے تعزیت کی، اور جلد عمر شریف اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کردیا

اُن کی جو صلاحیتیں تھی وہ تو کرنی پڑتی تھی وجہ یہ جو اُس میں کوالٹی تھی وہ کسی میں نہیں وہ ہم میں سے کسی میں نہیں تھی

عمرشریف کے صاحبزادے جواد عمر نے والد کوبہترین اندازمیں  خراج عقیدت پیش کرنے پر مختلف  شعبوں سے وابستہ شخصیات کا شکریہ اداکیا