ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب نے بوٹ بیسن میں شہر کے
دوسرے میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں مجموعی طور پر ایسے تین سو فاریسٹ لگائے
جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ
جاپانی ٹیکنالوجی ہے جس میں کم جگہ پر زیادہ درخت لگاجاتے ہیں۔ میاواکی فاریسٹ این
ای ڈی یونیورسٹی کے تکنیکی تعاون کے ساتھ لگائے جارہے ہیں۔ شہر میں درخت لگانا ماحول کے لئے بہت ضروری ہے۔
میاواکی فاریسٹ کے ساتھ ساتھ شہر کے پارکوں کی بھی تزئین و آرائش جاری ہے۔