ٹی وی انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو کانکلیو پاکستان نے خراج تحسین پیش کیا۔

عرفان علی عرفان علی

ٹی وی انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو کانکلیو پاکستان نے خراج تحسین پیش کیا۔

ٹی وی انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو کانکلیو پاکستان نے خراج تحسین پیش کیا۔ انڈسٹری میں ان کے سفر کا احاطہ گفتگو کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ،  خوش بخت شجاعت اور نورالہدی شاہ بھی گفتگو کا حصہ بنے۔ ہم نیوز کا تذکرہ بھی ہوا۔

انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کرنے اور کامیابی کے سفر کا تذکرہ کرنے کے لیے۔ پینل ڈسکشن کا ایک سیشن صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کے نام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج کچھ کہنا نہیں چاہتیں ۔بلکہ دوسروں سے سننا چاہتی ہیں۔۔

وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سلطانہ صدیقی قلندر کی مٹی سے آئی ہیں۔ میل ڈومیننٹ سوسائٹی میں ایک عورت کا جگہ بنانا بہت بڑی بات ہے۔

 کا کہنا تھا سلطانہ صدیقی کو لوگ ان کے کام اور نام سے جانتے ہیں۔جو کام سب کو مشکل۔لگتا ہے وہ سلطانہ صدیقی کے لیے آسان ہوتا ہے۔

نورالہدی شاہ کا کہنا تھا کہ سب سلطانہ صدیقی سے پیار کرتے ہیں۔ ستارہ امتیاز کے لیے اعزاز ہے کہ وہ ان کو نصیب ہوا ہے۔۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے پرائڈ آف پاکستان ایوارڈ حاصل کرنے والے فنکاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔