کراچی میں سڑکوں پر دندناتے اسٹریٹ کرمنلز ایک اور خاندان کو اجاڑ گئے

صبانور صبانور

کراچی میں سڑکوں پر دندناتے  اسٹریٹ کرمنلز ایک اور خاندان   کو اجاڑ گئے

کراچی میں سڑکوں پر دندناتے  اسٹریٹ کرمنلز ایک اور خاندان   کو اجاڑ گئے۔نارتھ کراچی  کی سڑک پر موبائل فون پر گیم کھیلنے والے نوجوان کو ڈاکؤوں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔مقتول اسامہ حافظ قرآن  اور کال سینٹر میں جاب کرتا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ۔

چند ہزار کا موبائل فون۔کراچی میں ایک اورقیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن گیا۔۔۔نارتھ کراچی  پاور ہاؤس چورنگی کے قریب دوست کے ہمراہ چپلی کباب کھانے کے لئے آنے والا نوجوان ڈاکؤوں سے مزاحمت پر لقمہ اجل بن گیا۔

پولیس کہتی ہے کہ نوجوان اسامہ سڑک کنارے موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا کہ دو اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر اسے سر میں گولی ماردی ۔۔۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےاسامہ چل بسا تھا۔۔

مقتول اسامہ چھ  بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کے ساتھ حافظ قرآن بھی تھا  اور کال سینٹر میں ملازمت کرکے اپنا جیپ خرچ چلاتا تھا۔۔۔غمزہ لواحقین کہتے ہیں  ڈاکؤوں کا بلاخوف  گولیاں چلاکر جانیں  لینا لمحہ فکریہ ہے،ارباب اقتدار مؤثر اقدامات کریں۔

واقعہ کا مقدمہ سرسید تھانے میں مقتول کےبھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا۔مقدمے میں قتل اورڈکیتی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں ایس ڈی پی او گلبرگ، ایس ایچ او سمن آباد، ایس ایچ او سرسیدشامل ہونگے۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان مقتول کےگھرپہنچے،لواحقین سےتعزیت کی۔اور   اہلخانہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی

رواں سال اب تک  کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکؤوں کے ہاتھوں 10سے زائد افراد  جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔پولیس کا روایتی دعویٰ ہے کہ نوجوان اسامہ کو قتل کرنے والے ملزم بھی جلد پکڑ ےجائیں گے ۔