ہم نے وہ دیکھنا ہے جو پاکستان کے لیے ٹھیک ہےایاز صادق

عرفان علی عرفان علی

ہم نے وہ دیکھنا ہے جو پاکستان کے لیے ٹھیک ہےایاز صادق

 

ہم نے وہ دیکھنا ہے جو پاکستان کے لیے ٹھیک ہے، پاکستان اور پاکستانیت کیلئے اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

یہ بات سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق  نے انکی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت  موقع پر کہی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہاکہ نوازشریف اور ان کی فیملی  کی ایک دھیلے کی کرپشن نہ نکلی اور نواز شریف اور ان کی فیملی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ان کا کہناتھاکہ جو پاکستان کے3 ٹکڑوں کا کہتے ہیں، ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے اور جو پاکستان کی بات کرتا ہے اس کے لیے راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناتھاکہ دو سالوں سے کہہ رہا ہوں،  ایم کیو ایم کو ایک ہونا چاہیے ایم کیو ایم کے سب دھڑوں کو تقسیم ختم کر کے ایک  ہونا چاہیے اور وسیع تر مفاد کے لیے سب کو مل بیٹھنا پڑے گا