عید قربان پر بچے ہوں یا بڑے سب ہی نے اپنے جانوروں کو خوب اچھی طرح سجایا


عید قربان پر  بچے ہوں  یا بڑے سب ہی نے   اپنے جانوروں کو  خوب اچھی  طرح سجایا

 

 

عید قربان پر  بچے ہوں  یا بڑے سب ہی نے   اپنے جانوروں کو  خوب اچھی  طرح سجایا ،، سنوارا ہے۔  قربانی کا وقت قریب آگیا ،،لیکن   جانوروں کو سجانے سنوارنے  کے لئے سجاوٹی اشیا  کی دکانوں  پر خریداروں کا  رش لگا ہے۔

جانوروں  کو قربان کرنے کی گھڑی قریب آگئی ،لیکن بچوں کا   انہیں  سجانے سنوارنے کا شوق پورا نہیں ہوا۔

جن لوگوں نے قربانی کے جانور تاخیر سے خریدے وہ انہیں سجانےکے لئے  مہرے، گلے کے ہار اور تاج  خرید رہے ہیں۔

 کورونا  وبا اور مہنگائی نے اس سال قربانی کے جانوروں کےسجاوٹی سامان کو بھی مہنگا کر ڈالا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں مہنگے دام ہونے کے باوجود شہری اپنے جانوروں کو  سجانے کے لئے  خریداری کررہے ہیں

 سجاوٹی اشیا مہنگی سہی لیکن  بچے  اپنے جانوروں کو سجانے  پر کوئی سمجھوتا کرنے  کو تیار نظر نہین آتے۔

شہر میں   جگہ جگہ لگے قربانی کے جانوروں کے سجاوٹی اسٹالزنے عید قربان کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔