کراچی کےعلاقے کورنگی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 کراچی کےعلاقے کورنگی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا


کراچی کےعلاقے کورنگی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔منگھوپیرمیں چھریوں کےوارسےایک شخص جان سے گیا۔۔۔سی ٹی ڈی اورپولیس نےمختلف کارروائیوں میں زخمی حالت میں دومبینہ ڈاکووں سمیت چودہ ملزموں کی گرفتاری  کادعویٰ کیاہے
کراچی کےعلاقےکورنگی تین نمبرمیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے پچاس سالہ خالد محمودجاں بحق ہوا۔۔۔
پولیس کےمطابق ،تین ملزموں نےمٹھائی کی دکان میں گھسنے کی کوشش کی مقتول نےشٹرگرایا اسی دوران ملزموں نےفائرنگ کی اورفرارہوگئے۔۔۔
لاش کوقانونی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔۔۔
ادھرمنگھوپیرمری گوٹھ میں دکان میں چھریوں کےوارسےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔
مقتول کی شناخت پینتس سالہ جمیل احمدکےنام سےہوئی۔۔۔
پولیس کادعویٰ ہےکہ لواحقین کےابتدائی بیان کےمطابق واقعہ ڈکیتی کےدوران پیش آیا۔۔۔واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے
سی ٹی ڈی نےکورنگی صنعتی ایریامیں کارروائی کےدوران چارملزموں کوگرفتارکرنےکادعویٰ کیاہے۔۔۔
پاک کالونی اورلیاقت آبادمیں پولیس نےکارروائی کےدوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث آٹھ مبینہ  ملزموں کوگرفتارکرلیا۔۔۔
سپرہائی وےاورکورنگی میں پولیس نےمبینہ مقابلوں میں دوملزموں کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔۔۔